مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ،اعدادوشمار جاری

مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ،اعدادوشمار جاری
کیپشن: Record increase in inflation rate, statistics continue

ایک نیوز:شہری علاقوں میں مہنگائی میں 2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.97 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ماہ اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایک ماہ میں آلو 26.88 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد مہنگے ،چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد،گندم 103.52 فیصد، انڈے 100 فیصد سے زائد،چاول 87 فیصد سے زائد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد ،دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد،بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں درسی کتب 106.83 فیصد اور سٹیشنری 83.73 فیصد مہنگی ،موٹر فیول 75.43 اور گیس چارجز میں 62.82 فیصد کا اضافہ ہوا۔