چیف جسٹس کو عہدے،اختیارات کااحترام کرناہوگا،شازیہ مری

May 02, 2023 | 19:35 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیر شازیہ مری کاکہنا ہے کہ ہم یہ کہتے ہیں ججز کو اپنے فیصلوں سے بات کرنی چاہیے  ۔چیف جسٹس کو عہدے،اختیارات کااحترام کرناہوگا۔

وفاقی وزیر شازیہ مری کا قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پروسیڈنگ سے متعلق بحث کو شروع نہیں کیا۔موجودہ صورتحال بھی پارلیمنٹ کی پیداکردہ نہیں۔بطور پارلیمنٹ کی رکن میں پاکستان کے آئین کے تحفظ کی زمہ دار ہوں۔پارلیمنٹ آئین کے تحت بالادست ادارہ ہے۔حال ہی میں ایک فیصلے میں جج صاحب نے اہم نکات لکھے۔بصد احترام معزز جج پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کر رہے ہیں۔

 شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کر سکتی۔ہم کوئی لڑنے نہیں آئے یہاں ہم اپنی پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔

مزیدخبریں