ایک نیوز:وفاقی وزیر شازیہ مری کاکہنا ہے کہ ہم یہ کہتے ہیں ججز کو اپنے فیصلوں سے بات کرنی چاہیے ۔چیف جسٹس کو عہدے،اختیارات کااحترام کرناہوگا۔
ججز کو اپنے فیصلوں سے بات کرنی چاہیے۔۔۔!!
— AIK News News (@pnnnewspk) May 2, 2023
قومی اسمبلی اجلاس میں شازیہ مری کی دبنگ گفتگو
https://t.co/piyUOPRBwB pic.twitter.com/4Fy8ltugGN
وفاقی وزیر شازیہ مری کا قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے پروسیڈنگ سے متعلق بحث کو شروع نہیں کیا۔موجودہ صورتحال بھی پارلیمنٹ کی پیداکردہ نہیں۔بطور پارلیمنٹ کی رکن میں پاکستان کے آئین کے تحفظ کی زمہ دار ہوں۔پارلیمنٹ آئین کے تحت بالادست ادارہ ہے۔حال ہی میں ایک فیصلے میں جج صاحب نے اہم نکات لکھے۔بصد احترام معزز جج پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کر رہے ہیں۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کر سکتی۔ہم کوئی لڑنے نہیں آئے یہاں ہم اپنی پارلیمنٹ کا دفاع کریں گے۔