وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

May 02, 2023 | 18:59 PM

ایک نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراور ڈی جی آئی ایس نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا،وزیر اعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر اعظم کو سرحدی صورتحال سمیت دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا گیا،وزیر اعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی کامیاب دورے پر آرمی چیف کو مبارکباد ۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں حاصل کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

مزیدخبریں