ایک نیوز : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 15 مئی کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے مورخہ 4 مئی 2023 کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا ۔