ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری محکمہ اینٹی کرپشن کیلئے معمہ بن گئی۔اینٹی کرپشن کی ٹیم تاحال سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم پہلے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل اور نیب کے باہر پہنچی ۔سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نیب کے باہر اینٹی کرپشن کی ٹیم کو چکمہ دینے میں کامیاب ۔اینٹی کرپشن کی ٹیم تعاقب نہ کر سکی ۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ریسٹ ہاوس کے باہر موجود ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کاکہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی عثمان بزدار ریسٹ ہاوس میں موجود ہیں۔