آئی سی سی سالانہ ٹی 20 رینکنگ جاری

May 02, 2023 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرموجود ہے۔ سالانہ رینکنگ میں 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اورنیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کی ٹیم 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

2020 کے بعد بھارتی ٹیم 13 سیریزمیں کامیاب جبکہ صرف ایک سیریز ہاری ہے۔ آئی سی سی سالانہ رینکنگ میں کل 84 ٹیموں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں