انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا

May 02, 2023 | 15:46 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ہفتہ وار چھٹیوں اور یکم مئی کی عام تعطیل کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوا تو امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283روپے  92پیسےکا ہو گیا ہے، کاروبار کے دوران ڈالر 284 پر دیکھا گیا تھا۔ جمعے کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا  ہے، گزشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے 50 پیسے پر بند ہوا  تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیِزی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا۔ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھکر 41980 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 580 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں