ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسدعمر نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں ان سے سنگین الزامات پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر پر بیرون ملک دولت رکھنے کا سنگین الزام لگادیا۔
پی ٹی آئی رہنماء نے سراج الحق کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے، سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں یا انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔