پنڈی گھیب :سنگدل باپ نے بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر ڈالا

May 02, 2023 | 15:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنڈی گھیب کے علاقے ڈھوک لاہم میں باپ نے بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں ڈھوک لاہم میں غلام مصطفیٰ نامی شخص نے اپنے 38 سالہ بیٹے امجد کو کلہاڑی سے وار کر کے قتل کردیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ باپ بیٹے میں اکثر جھگڑتا رہتا تھا جس وجہ سے باپ نے تنگ آکر اسے قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنڈی گھیب پولیس موقع پر پہنچ گئی  اور لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا گیا۔پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں