ایک نیوز : انسان اور جنگلی جانور کا ایک دوسرے کو بڑا سرپرائز،،،، امریکی ریاست ورجینیا میں اسکول پرنسپل نے ریچھ کے کوڑے کے ڈبے سے برآمد ہوتا دیکھ کردوڑ لگا دی ۔
امریکی ریاست ورجینیامیں ایک اسکول پرنسپل نے کوڑے کے ڈبے پر لگی زنجیر ہٹائی ہی تھی کہ اس کا دل اچھل کر حلق میں آگیا ۔
کیونکہ بند کوڑے کے ڈبے سے اچانک ہزاروں پاؤنڈ وزنی کالا جنگلی ریچھ نکل آیا۔
یہ بات ریچھ کے لئے بھی ایک شاک سے کم نہیں تھی کہ اسے گھنٹوں ڈبے میں بند رہنے کے بعد اسے اچانک آزادی ملی تھی ۔
دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر مخالف سمتوں میں دوڑ لگا دی ۔ سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم ویڈیو میں کچھ عرصے بعد اسکول پرنسپل واپس کوآتے دیکھا جاسکتا ہے جو کوڑے کے ڈبے میں جھانک کر اس بات کی تسلی کررہا تھا کہ کوئی اور ریچھ تو ڈبے میں موجود نہیں۔
یادرہے شہری انتظامیہ نے ورجینیا میں کوڑے کے ڈبے کو کھلا چھوڑنے پر پابندی لگا رکھی ہے اور کوڑے کے ڈبوں کو لاک رکھا جاتا ہے تاکہ خوراک کی تلاش میں شہر میں آنکلنے والے جنگلی جانوروں کو اس میں منہ مارنےسے باز رکھا جاسکے ۔
View this post on Instagram