ایک نیوز: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام بنا دیا گیا ہے۔پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیار ات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی پارلیمنٹ اپنے آئینی حقوق کا بھرپور تحفظ اور دفاع کرنے کا حق رکھتی ہے ۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا آئینی اختیارکوئی نہیں چھین سکتا ہے۔عدلیہ کااختیار آئین وقانون کی تشریح کرنا ہے،آئین ’ری۔ رائیٹ‘ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں ہے۔پارلیمان نے وکلاءبرادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبے پر قانون سازی کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آرٹیکل 184 تین سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار ،آزادی وخودمختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔اس قانون سازی سے ’وَن مین شو‘ اور امپیریل کورٹ جیسے اعتراضات ختم کئے گئےہیں۔سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔