جو بل پاس ہوا آئین کے تحت ہوا: فاروق ایچ نائیک

May 02, 2023 | 13:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ جو بل پاس ہوا آئین کے آرٹیکل 199کو استعمال کرتے ہوئے پاس کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے کہا  کہ جو بل پاس ہوا آئین کے آرٹیکل 199کو استعمال کرتے ہوئے پاس کیا گیا ۔آئین نے پارلیمان کو اجازت دی ہے سپریم کورٹ پر وسیجر سے متعلق قانون بنا سکتی ہے۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ قانون بل کی شکل میں ہی تھا کہ انہوں نے چیلنج کردیا  ہے، پہلی بار ہوا کہ ایکٹ بنا ہی نہیں معطل کردیا گیا۔ عدالت نے اپنی ذہانت میں اس بال کو معطل کردیا ہے ۔ دیکھنا پڑے گا کہ یہ عوامی اہمیت کا کیس ہے یا نہیں، اب یہ ایکٹ بن گیا  ہے تو دیکھنا ہوگا  کہ اس سے عوام کو فائدہ ہورہا ہے یا نہیں۔ عوام کو بل سے فائدہ نہیں ہورہا ہے تو آرٹیکل 184کی مدد میں نہیں آتا ۔

مزیدخبریں