کچے میں پولیس آپریشن کا 24واں روز، اہم ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا

کچے میں پولیس آپریشن کا 24واں روز، اہم ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا

ایک نیوز:    کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 24 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 24 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانے مسمار کر دیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ  28 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے اور  3 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس نےموثر کاروائی کرتے ہوئے لٹھانی گینگ کے مزید 3 خفیہ ٹھکانوں کو مسمار کرکے نذر آتش کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے سجاول لٹھانی، سبزل لٹھانی، سائیں داد لٹھانی کے خفیہ ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-02/news-1683016927-2202.mp4

آئی پنجاب  کا مزید کہنا ہے کہ ہے پولیس نے کچے کے وسیع علاقہ کو مجرموں سے پاک کر دیا ہے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ برآمد کیا  گیا ہے۔پولیس کی کچےکے بڑے علاقے پر گرفت مضبوط ہیں اس کے علاوہ مزید کارروائیاں اور پیش قدمی جاری ہے ۔ 

کچہ کے بیشتر علاقے میں قانون کی رٹ بحال کرکے پائیدار امن کی فضا فراہم کر دی گئی ہے ۔ کچہ سے مجرموں کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس پرعزم ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-02/news-1683016927-1372.mp4

ترجمان  پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا دریائے سندھ کے جزیرے کچہ رجھوانی میں کشتیوں پر آپریشن جاری ہے۔پولیس اور ڈاکووں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے ڈاکوؤں کے مزید 5 ٹھکانے تباہ کردئیے ہیں۔ 28 ہزار ایکڑ سے زائد ایکڑ نو گو ایریا کو ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا مزید 5 چوکیاں اور 6 پولیس کیمپس قائم کرکے فورسز تعینات کردیں گئی ہیں۔ کچے میں ریاست کی رٹ قائم ہونے کے بعد زندگی معمول پر آ گئی۔