ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے نشانے پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز الحق نے ہارون آباد شہر میں ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں۔ غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ کی گئی، سوسائٹیز میں وائٹل سٹی فیز 1، فیز 2 شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پاسبان سٹی، الحق ٹاون، سروش ٹاون، رحمت ٹاون اور رحمت سٹی شامل ہیں۔اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں۔ اعجاز الحق اور اُس کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو 2 مئی کو طلب کر لیا ہے۔