ایک نیوز: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے بابر اعظم کی بطور کپتان حمایت کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سلیم ملک کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ابھی ینگ ہے، کپتانی ایسی چیز ہے جو ایک دن میں نہیں آتی،وقت لگتا ہے۔ بابر پاکستان کا بڑا نام ہے اور انہیں پورا موقع دینا چاہیے۔اگر پاکستان کی اچھی ٹیم بنانی ہے تو بابر کو موقع دینا ہوگا اگر وہ کہیں غلطیاں کرتاہے تو تنقید کے بجائے اس کی اصلاح کی جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پنڈی کی بیٹنگ وکٹ تھی لیکن پاکستان اچھا کھیلا۔
سلیم ملک نے مزید کہا کہ فخر زمان نے بہت اچھی اننگز کھیلی ہے۔ ہمیشہ کہتا ہوں فخر کو ریگولر بنیادوں پر پلیئنگ الیون کا حصہ ہونا چاہیے، ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اللہ کرے کہ ہم ورلڈکپ جیت جائیں۔
سلیم ملک کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے میچز مشکل ہوں گے، کراچی کی پچ پر بڑا اسکور نہیں ہو گا،وہاں پر اسپنرز کا بڑا رول ہوگا، جس ٹیم کی اسپن بولنگ اچھی ہوگی انہیں ایڈوانٹیج ہو گا، ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے ، کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا۔