منکی  پاکس پنجاب پہنچ گیا، منڈی بہاؤالدین میں تیسرے کیس کی تصدیق

monkey pox in punjab
کیپشن: monkey pox in punjab
سورس: google

ایک نیوز : قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد تیسرے کیس کی تصدیق کردی۔

منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کا کنفرم کیس سامنے آگیا ہے، اور قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم نے بتایا کہ منڈی بہاؤلدین کا رہائشی بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا، ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین سے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا گیا، اور این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قرار دے دیا۔

وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے، اور اس نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے، ہم مریض کا پنجاب کی لیب سے دوبارہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے7 مشتبہ کیسز ہیں، جن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔