ایک نیوز: میانوالی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کشی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میانوالی پپلاں کے علاقے علووالی دریائی چیک پوسٹ پر تعینات کانسٹبل اللہ نواز نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل اللہ نواز نے گود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نے خود کو سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار ی ہے لیکن ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اللہ نواز مبینہ طور پر میانوالی کا بہت پرانا بلڈ ڈونر تھا۔