ایک نیوز: پاناما سٹی کے قریب ہائی وے پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کو لے کر آنیوالے طیارے نے کریش لینڈنگ کی ہے خوش قسمتی سے پائلٹ سمیت تینوں مسافر محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سیسنا 172 طیارہ جو محکمہ صحت کے اہلکاروں کو لے کر گونا یالا کے مشن سے واپس آرہا تھا کو انجن میں خرابی کے باعث ایل ڈوراڈو سیکٹر میں پانامینی چینی اسکول کے قریب لا امسٹاد ایونیو پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارہ تباہ ہوگیا لیکن مسافر محفوظ رہے پائلٹ اور مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ جنہیں موقع پر پہنچنے والی امدادی ٹیموں نے طبی امداد دے کر انہیں اسپتال منتقل کردیا۔
طیارے میں سوار ایک مسافر نے اپنے موبائل فون کے ذریعے واقعہ کی لمحہ بہ لمحہ ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔
Passenger films their Cessna 172 crashing onto a highway near La Amistad in Panama City. The three passengers and pilot were treated for only minor injuries. pic.twitter.com/8rJSMCdlYo
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) May 2, 2023