وزیر آباد: ڈاکوؤں کی کیش وین پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،64 لاکھ لوٹ کرفرار

وزیر آباد: ڈاکوؤں کی کیش وین پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،64 لاکھ لوٹ کرفرار

ایک نیوز: وزیرآباد نالہ پلکھو کے قریب ڈاکووں نے کیش وین پر فائرنگ کردی، جس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد چناب ٹول پلازہ سے کیش اکٹھا کر کے بینک لے جانے والی کیش وین پر ڈاکووں نے ہلہ بول دیا۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے نالہ پلکھو کے قریب جی ٹی روڈ پر کیش وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کیش وین کے ڈرائیور آفتاب  گن مین الطاف جبکہ ایک راہ گیر  کو گولیاں لگیں جس سے دو نوں ملازمیں موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ راہگیر ہسپتال میں دم توڑ  گیا۔ ڈاکووں نے کیش وین سے 64 لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے پولیس جائے وقوعہ پر آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔

پولیس نے نجی سکیورٹی ایجنسی کے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے قتل ہونے والے گن مین اور ڈرائیور کی نعشوں کو بھی سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا ہے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-05-02/news-1683012553-5161.mp4