ایک نیوز : کرناٹک کے علاقے تمکورو میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےانتخابی ریلی کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اذان کے احترام میں تقریر روک دی۔
راہل گاندھی نے تقریر کے دوران ریاست کی بی جے پی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس درمیان ایک ایسا موقع آیا جب اچانک راہل گاندھی تقریر کرتے ہوئے رُک گئے۔ دراصل انھوں نے اپنی تقریر اذان کی آواز سن کر روک دی تھی۔
اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب راہل گاندھی عوام سے خطاب کر رہے تھے تو کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال ان کے پاس آئے اور اذان ہونے کی جانکاری دی۔ راہل گاندھی فوراً خاموش ہو گئے اور اشارے میں لوگوں سے بھی خاموش ہونے کو کہا۔ پھر جب اذان پوری ہو گئی تو راہل گاندھی نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی۔
#WATCH कर्नाटक: कांग्रेस नेता राहुल गांधी ने तुमकुरु में एक जनसभा को संबोधित करने के दौरान अज़ान की आवाज सुनकर अपने भाषण को रोका। pic.twitter.com/Qu7N0IjbqO
— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 1, 2023