ایک نیوز: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں گینگ وار، دو گروپوں میں تصادم کے دوران بدنام زمانہ بدمعاش ٹلو تاج پوریا شدید زخمی ، اسپتال میں دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹلو کو تہاڑ جیل انتظامیہ نے اسے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل نمبر 8 میں بند یوگیش ٹنڈا نامی قیدی نے جیل نمبر 9 میں بند ٹلو پر اچانک لوہے کی گرل سے حملہ کر دیا اور اس حملے میں ٹِلو بری طرح زخمی ہو گیا۔
یادرہےٹلو تاج پوریا 24 ستمبر 2021 کو دہلی کی روہنی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ گینگسٹر ٹِلو نے دونوں شوٹروں کو گینگسٹر جتیندر گوگی کو عدالت میں مارنے کی تربیت دی تھی۔ انہیں وکلاء جیسا نظر آنے، پیشہ ورانہ انداز میں ان جیسا برتاؤ کرنے کی تربیت دی گئی اور ملزم امنگ کے گھر حیدر پور میں تربیت دی گئی، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ عدالت میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے 111 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی تھی۔
۔ کہا جاتا ہے کہ گینگسٹر جتیندر گوگی اور ٹلو بہترین دوست تھے لیکن کالج الیکشن کے دوران دونوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کی ایک وجہ تھی، کیونکہ دونوں مختلف امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ کالج چھوڑنے کے بعد دونوں جرائم کی دنیا میں آ گئے۔