کوہلی اورگوتم گھمبیرکو الجھنا مہنگا پڑا، ویڈیو وائرل

May 02, 2023 | 11:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی پی ایل میں گوتم گھمبیر،نوین الحق اور ویرات کوہلی کو الجھنا مہنگا پڑ گیا، دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ویرات کوہلی اور گوتھم گمبھیر کی گذشتہ رات رائل چیلنجرز بینگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان میچ کے بعد ہونے والی لفظی بحث کے کلپ اس وقت انڈیا اور پاکستان دونوں میں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں لیکن وہی پاکستانی شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی یاد آ رہی ہے۔
2007 میں انڈیا کے شہر کانپور کے گرین پارک سٹیڈیم میں انڈیا کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہوئی تھی۔اس کے بعد دونوں کے درمیان ریٹائرمنٹ کے بعد ٹوئٹر پر بھی خاصی بحث ہوتی رہی ہے۔ گمبھیر انڈین حکمران جماعت بی جے پی کا حصہ ہیں جبکہ شاہد آفریدی پاکستان میں ایک اہم سماجی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اسی طرح گذشتہ برس لنکا پریمیئر لیگ میں محمد عامر اور نوین الحق کے درمیان لفظی تکرار ہوا تھا۔ شاہد آفریدی اور محمد عامر اس دوران ایک ہی ٹیم کا حصہ تھے اور میچ کے بعد ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی نوین الحق کو ڈانٹتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس  کو گزشتہ روز 18 رنز سےشکست دی تھی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی اورگوتم گھمبیر کے درمیان تلخ کلامی نے دیکھنے والوں کو خاصا حیران کر دیا۔ویرات کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے ہیں۔ ویرات کوہلی ایک کھلاڑی کےطور پر تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس لڑائی کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً 10قبل شروع ہوا تھا۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں آر سی بی نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق بھارتی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور نے گوت گمبھیر کی ٹیم لکھنؤ سپرجائنٹس کو 18 رنزسے شکست دی۔

چیلنجرز بینگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 126 رنزاسکورکیے ، جواب میں لکھنو کی ٹیم 19.5 اوورز میں 108 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تو پہلے نوین الحق کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔ایک اور ویڈیو میں کوہلی سے بات کرنے والے کائل میئرزکو گوتم گھمبیر ہاتھ پکڑ کر وہاں سے لے جاتے ہیں۔

 منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی اورگوتم دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،جھگڑے میں کردار ادا کرنے نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بنگلور اور لکھنؤ ان پانچ ٹیموں میں شامل ہیں جو نو میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ برابر اور سرفہرست دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز سے دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔

مزیدخبریں