ملک بھر میں مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

May 02, 2023 | 11:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث جنوبی پنجاب کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔دن بھر بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کے باعث واسا میں ایمرجنسی نافذ  کر دی گئی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائے چلنے سے جنوبی پنجاب میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کے باعث گرمی سے مرجھائے چہرے کھلکھلا اٹھے ملتان شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافاتی علاقوں میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، حب، گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور گلشن حدید میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے بارشوں کا خاص امکان نہیں ہے اور  آنے والے دنوں میں شہر کا موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔ سندھ میں اگلے دو تین روز کے دوران بارش کا امکان رہے گا۔

آج  کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان  ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر ، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔

سب سے زیادہ بارش

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 52، سٹی 28)، پشاور 25، باچا خان ایئرپورٹ 19، کاکول 15، دیر (زریں 13، بالائی 03)، بالاکوٹ 09، پاراچنار 08، چراٹ، مردان 04، سیدو شریف 03، بنوں 02 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی 

پنجاب میں سب سے زیادہ بارش لیہ 35، جہلم 23، ملتان (ایئرپورٹ 21، سٹی 17)، بھکر 17، قصور، کوٹ ادو 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ 12، نارووال 11، منڈی بہاؤالدین 10، ڈی جی خان 09، گجرات 08، اسلام آباد (سید پور 07، بوکرا 02، ائیرپورٹ 01)، منگلا 07، مری 06، حافظ آباد، جوہر آباد، ساہیوال، خانیوال 05، چکوال 04، راولپنڈی (چکلالہ 04، شمس آباد، کچہری 01)، نور پور تھل 03، گوجرانوالہ، جھنگ 02، لاہور ائیرپورٹ ، سیالکوٹ ایئرپورٹ ، فیصل آباد، سرگودھا 01، بلوچستان: لسبیلہ 21، اورماڑہ 19، تربت 11، قلات 05، کوئٹہ (شیخ ماندہ 02، سمنگلی 01)، دالبندین، خضدار 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 21، ایئرپورٹ 19)، گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت

خیرپور 39 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

مزیدخبریں