نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے: شاہد خاقان عباسی

May 02, 2023 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما   شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ نیب گزشتہ سالوں میں ایک بھی سیاستدان کو نہیں پکڑ سکا ہے، نیب کیسز دیکھ کر ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔

  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں جعلی کیسز کو ختم کرنے کی گنجائش موجود ہے، نیب عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو سماعت دکھانی چاہیے۔ نیب کے تماشوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، ملک میں سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملےگا تو غریب کو کیسے ملےگا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے ہیں، جس جماعت نے حصہ لینا ہو  انتخابات میں حصہ لے لےگی۔ انتخابات کرانا ن لیگ کا کام نہیں ہے، پی ٹی آئی نے دونوں بار بدنیتی پر مذاکرات کیے ہیں۔

مزیدخبریں