لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہٰی کے گھر پولیس آپریشن فوری روکنے کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہٰی کے گھر پولیس آپریشن فوری روکنے کی درخواست مسترد کردی
کیپشن: The Lahore High Court rejected the request to immediately stop the police operation at Parvaizalhi's house(file photo)

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑا جھٹکا۔ عدالت نے فوری ریلیف دینے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاپور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔ راسخ الہی کےوکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عدالت گرفتاری سے روک سکتی ہے؟ پولیس کو اپنا زور لگا لینے دیں جب معاملہ عدالت میں آئے گا تو دیکھ لیں گے۔

عدالت نے پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے روکنے کی فوری  استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8مئی کوجواب طلب کرلیا۔