جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

May 02, 2023 | 10:26 AM

ایک نیوز: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ 

اسد عمر، عمرایوب، علی نواز اور حماد اظہر اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔  شبلی فراز، اسد قیصر اور زلفی بخاری کی دائر کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ 

عدالت نے عمران خان سمیت تمام نامزد رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔

مزیدخبریں