نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کیساتھ مایوس کن رویہ پر بورڈ کا ردعمل

May 02, 2023 | 10:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:آئی پی ایل میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کے ساتھ مایوس کن رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کو انڈین پریمیئر لیگ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے اسٹارز کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ نیوزی لینڈ کے فرسٹ چوائس کھلاڑی پاکستان میں ون ڈے سیریز نہیں کھیل رہے، وہ کھلاڑی بھارت میں لیگ کرکٹ کے لیے دستیاب تھے۔

پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی دوسرے درجے کی ٹیم ہے۔ آئی پی ایل میں موقع نہ ملنا کھلاڑیوں اور کوچ گیری اسٹیڈ کے لیے مایوس کن ہے۔ نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا جا رہا، کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، میچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل شامل ہیں جبکہ بیٹر گلین فلپس اور فن ایلن کو ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

پاکستان میں ون ڈے سیریز کا اہتمام دوبارہ کیا گیا تھا لیکن کھلاڑیوں نے لیگ کے لیے معاہدہ کر لیے تھے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا خیال تھا کہ انہیں ورلڈ کپ سے قبل انڈین پچز پر کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کانوے کو موقع مل رہا اور وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی اچھی بولنگ کر رہے ہیں لیکن وہ نیوزی لینڈ کے کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کسی کرکٹر کو تین سے زائد میچز میں موقع نہیں دیا گیا۔صرف نیوزی لینڈ ہی مایوسی کا شکار نہیں دیگر ممالک بھی کھلاڑیوں کو موقع نہ ملنے پر مایوس ہیں، انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹرز کو کم موقع ملا ہے۔

مزیدخبریں