امریکا:گردوغبارکے طوفان سے تباہی،6افرادہلاک،درجنوں زخمی

امریکا:گردوغبارکے طوفان سے تباہی،6افرادہلاک،درجنوں زخمی
کیپشن: USA: Destruction due to dust storm, 6 people died, dozens injured

ایک نیوز:امریکامیں گردوغبارکے طوفان سے تباہی،6افرادہلاک،درجنوں زخمی ہوگئے۔متعددگاڑیوں کونقصان پہنچا،پروازوں کاشیڈول متاثرہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست الینوائے میں گردوغبارکے طوفان نے تباہی مچادی، حادثات کے نتیجے میں6افرادہلاک ہوگئے،جبکہ درجنوں افرادزخمی بھی ہوئے۔ طوفان کے باعث سوسے زائدگاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
طوفان کی وجہ سے شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طوفان سے ائیرپورٹ کاشیڈول بھی بری طرح متاثرہوگیا۔متعددپروازیں منسوخ کرناپڑگئی۔