پسوڑی کے بعدعلی سیٹھی اورشے گل کے لفٹ رائٹ کابھی جادوچل گیا

May 02, 2023 | 06:49 AM

ایک نیوز:پسوڑی کے بعدعلی سیٹھی اورشے گل کے گانے لفٹ رائٹ نے بھی دوھوم مچادی،اس گانے میں مانو، عبداللہ صدیقی نے بھی اپنی آواز کا بھی جادو جگایا۔
تفصیلات کے مطابق 2022کے مشہور ترین میوزیکل ٹریک کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل ایک سال بعد پھر ایک ساتھ ایک نئے گانے میں جلوہ گرہوگئے۔ گانے کا ٹائٹل لفٹ رائٹ رکھا گیا ہے۔ جس کے میوزک کوعبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیاہے۔ جبکہ اس گانے کے بول کو گانے کے تمام چار گلوکاروں علی سیٹھی، شے گل، مانو اور عبداللہ صدیقی نے لکھے۔
گانے کے بول اورمیوزک ویڈیو میں پرانے وقتوں کے ساتھ ہی ماڈرن ٹچ کو شامل کیا ہے۔ یہ گانا اردو ، پنجابی اور انگلش زبان میں ہیں۔
گانے کی ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد سے ہی مداح گانے کے متعلق تبصرے کر رہے ہیں۔
گانے کی ویڈیو کو دیکھ کرپسوری کے فینز شے گل کے ساڑھی کے انداز کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں