اگر مومن پرپوز کرے تو میں کیوں انکار کروں گی ؟عائشہ عمر

اگر مومن پرپوز کرے تو میں کیوں انکار کروں گی ؟عائشہ عمر
کیپشن: If Momin proposes, why would I refuse? Ayesha Umar

ایک نیوز:اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ اگر میں مومن ثاقب کی عمر کی ہوتی اور وہ مجھے پروپوز کرتا تو میں اسے کبھی انکار نہ کروں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ناموراداکارہ عائشہ عمرسمیت ان کی فلم منی بیک گارنٹی کی کاسٹ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر شو میں موجود حاضرین میں ایک خاتون نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ اگر آپ کو مومن ثاقب پرپوز کریں تو کیا آپ ان کے پرپوزل کو قبول کریں گی؟
جس پر عائشہ نے جواب دیا کہ آپ نے یہ کیوں سوچ لیا کہ میں اس پروپوزل کو انکار کروں گی؟
جس پر خاتون نے کہا کہ کیونکہ آپ مومن سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
اس بات پراداکارہ نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ مومن خوبصورت نہیں ؟عائشہ نے مزید کہا کہ اگر میں مومن کی عمر کی ہوتی تو اور وہ مجھے پرپوزکرتا تو میں کبھی انکار نہ کرتی۔
عائشہ عمرکاکہناتھاکہ میں بے حد سنجیدہ ہوں کیونکہ مومن انتہائی ذہین، قابل اور سمجھدار آدمی ہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہہ دیا کہ میں مومن کی ذہانت کی خود مداح ہوں۔