ایک نیوز:ترک ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘کےناموراداکارجنیدآرکین حرکت قلب بندہونے سے وفات پاگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سنیما کی تاریخ میں اپنی بے مثال فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے جنید آرکین کی طبیعت اچانک بگڑگئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
1937میں ایسکی شہرمیں پیداہونے والے فخرالدین جریکلی باتیرنے فلمی کیرئیرکاآغاز1963میں کیا۔جنیدآرکین کی موت حرکت قلب بندہونے سے ہوئی ہے۔
جنید آرکین نے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ ’’کورولوس عثمان‘‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ سفید داڑھی والوں کے سربراہ کے کردار میں نظر آئے تھے، ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکار کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تاہم صحتیاب ہوتے ہی انہوں نے دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کردیا تھا۔
جنیدآرکین کی وفات پر ساتھی اداکار،اداکاروں اورپروڈیوسرزنے بھی اظہارافسوس کیاہے۔