ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان سے مذاکرات بے سودہے،چودھری پرویزالٰہی منتیں کرتے رہے کہ اسمبلی نہ توڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کو توڑ دیا، وہ موقع پرست اور سودے باز آدمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے نجی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے کہاہے کہ چودھری پرویز الہیٰ منتیں کرتے رہے کہ اسمبلی نہ توڑیں، عمران خان نے اسمبلیوں کو توڑ دیا، عمران خان موقع پرست اور سودے باز آدمی ہیں، انہوں نے پرویز الہٰی کو ڈاکو کہا اور اب پارٹی کا صدر بنا دیا۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ الیکشن اپنے وقت اکتوبر میں ہوں گے، ججز آپس میں لڑائی کر رہے ہیں اور ہم سے کہہ رہے ہیں صلح کر لو، میرے خیال میں عمران خان جیسے شخص سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔ عمران خان سے مذاکرات بے سودہے۔