کراچی:موٹرسائیکل نالے میں جاگری،میاں بیوی زخمی،بچہ لاپتہ

کراچی:موٹرسائیکل نالے میں جاگری،میاں بیوی زخمی،بچہ لاپتہ
کیپشن: Karachi: Motorcycle fell into the drain, husband and wife injured, child missing

ایک نیوز:کراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل نالے میں جاگری،میاں بیوی کونکال لیاگیا،2سالہ بچےکاسراغ نہ مل سکا۔
تفصیلات کےمطابق اورنگی ٹاؤن نالے میں بچے کے ڈوبنے کے واقعہ کوگھنٹوں گزرنے کے باوجودبھی بچے کاسراغ نہ مل سکا،بچے کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
اہلخانہ کاکہناہےکہ واقعہ رات10بجے کےقریب پیش آیا،میاں بیوی اوربچہ شادی کی تقریب سے گھرجارہے تھے،کہ پل کراس کرتے ہوئے موٹرسائیکل نالے میں جاگری۔
اہلخانہ کامزیدکہناہےکہ میاں بیوی کوفوری طورپرنالے سےباہرنکال لیاگیا، موٹرسائیکل کی ٹینکی پربیٹھا2سالہ اذان ڈوب کرلاپتہ ہوگیا،جس کی تلاش اب تک جاری ہے۔