ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پولیس نےکنجاہ ہاؤس پرچھاپہ مارا،صدرپی ٹی آئی گھرپرموجودنہ تھے۔گزشتہ چند دنوں میں پولیس کو دوسرے آپریشن میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ ماراہے۔ پولیس اہلکاررہنماپی ٹی آئی کے گھرکی دیواریں پھلانگ کراندرداخل ہوئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پولیس اہلکارپرویزالٰہی کے گھرکی تلاشی لے رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری چودھری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ میں موجودہے۔ پولیس نے صدرپی ٹی آئی کے گھرکوچاروں طرف سے گھیرلیاہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پولیس کنجاہ ہاؤس کے ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس نے ویڈیوبنانے والے افرادپرتشدد بھی کیا۔چودھری پرویزالٰہی گھرپر موجودنہیں ہے۔