ایک نیوز: تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار 36 سالہ پیٹونگ تارن شیناوترا کے ہاں الیکشن سے دو ہفتے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے اور پیٹونگ تارن شیناوترا وزیراعظم کے عہدے کی مضبوط امیدوار ہیں۔وہ سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناوترا کی بیٹی ہیں اور تھائی پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کی سربراہ ہیں۔
تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کی امیدوار کے ہاں الیکشن سے 2 ہفتے قبل بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ جلد ہی وہ دوبارہ سیاسی مہم شروع کریں گی۔