ترکیہ میں عام اور صدارتی انتخابات: اردوان اور اپوزیشن امیدوار میں سخت مقابلہ

May 02, 2023 | 00:34 AM

 ایک نیوز: ترکیہ میں عام اور صدارتی انتخابات کیلئے اردوان اور اپوزیشن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع،ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 14 مئی کو شروع ہوگی۔

ترکیہ کی 6 اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ انتخابات میں موجودہ صدر رجب طیب اردوان کے خلاف مشترکہ امیدوار کمال قلیچ‌ داراوغلو کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے جو اہم اپوزیشن ری پبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں اور 2019 میں استنبول اور انقرہ میں میونسپل الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 6 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کمال قلیچ‌ داراوغلو اردوان کیلئے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک درجن سے زیادہ انتخابی فتوحات حاصل کی ہیں اور 2016 میں ان کے خلاف بغاوت کی کوشش بھی ناکام ہوگئی تھی۔ انہوں نے ملک کو ایک متقی، قدامت پسند معاشرے اور مضبوط علاقائی کھلاڑی کے اپنے وژن کے مطابق ڈھالا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اختلاف رائے کو دبانے کیلئےعدالتوں کا سہارا بھی لیا ہے۔

غیر روایتی اقتصادی پالیسیوں، فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلے سمیت 20 سال سے اقتدار میں رہنے والے ترک صدر اردوان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں