ایک نیوز: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر جبار شاہ عرف شاہ عالم سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔