زیورات کا سب سے بڑا ذخیرہ نیلامی کے لیے پیش

 زیورات کا سب سے بڑا ذخیرہ نیلامی کے لیے پیش
کیپشن: The largest collection of jewelery is up for auction

ایک نیوز : آسٹریلوی ارب پتی کی ذاتی ملکیت میں موجود قیمتی جواہرات اور زیور جلد ہی نیلامی کے لیے پیش کئے جائیں گے جو اپنی نوعیت کی نیلامی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرسکتے ہیں۔

 مشہور اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے ذاتی قیمتی زیورات 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے تھے تاہم اب آسٹریلوی  ارب پتی خاتون ہیڈی ہورٹن کی ملکیت میں شامل 700 سے زائد نوادرات اور جواہر شاید 15 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوجائیں گے۔

 یہ زیورات مئی اور نومبر میں پہلے جنیوا کی فور سیزن ہوٹل اور پھر آن لائن نیلام کئے جائیں گے۔ ان میں ہیروں کے گلوبند، قیمتی جواہر جڑے کنگن، اور مغلیہ عہد کے نوادرات بھی شامل ہیں۔ تاہم اسے کرسٹیز نیلام گھر فروخت کرے گا۔

 ایک پینڈنٹ میں 90قیراط کا ہیرا جرا ہے جبکہ ایک بڑا لعل بھی موجود ہے۔ کرسٹیز سے وابستہ ماہر راہول کاڈکیا نے بتایا کہ ہیڈی کے اثاثے میں وہ سب کچھ موجود ہے جس کا تصور کیا جاسکتا ہے۔ اس خزانے میں چھوٹے نوادرات سے لے کر ہار، گلوبند ، کڑے اور قسم قسم کے نادر جواہرات موجود ہیں۔

اس سے حاصل شدہ رقم ہیڈی کی جانب سے قائم کردہ فلاحی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی جو طبی تحقیق، ماں اور بچے کی صحت و نگہداشت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔