برطانوی شخص نے کمر پر فریج اُٹھا کر 24 گھنٹوں میں 3 بلند چوٹیاں سر کرلیں

May 02, 2023 | 00:01 AM

ایک نیوز:برطانیہ کے سابق فوجی اہلکار نے اپنی کمر پر فریج اٹھا کر 24 گھنٹوں میں 3 بلند چوٹیاں سر کرلیں۔

 رپورٹ کے مطابق مائیکل کوپ لینڈ نے اپنی کمر پر فریج اٹھاتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے تین بلند ترین پہاڑ سر کر کے سب کو حیران کردیا۔انہوں نے یہ کارنامہ خیراتی کام کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے کیا۔

مائیکل کہتے ہیں کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج وقت تھا، ’تینوں چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے وقت بہت بڑا چیلنج تھا، مجھے آخری گھنٹے تک بہت تیز دوڑنا پڑا‘۔

انہوں نے بتایا کہ فریج کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے بوجھ کو واضح کرتا ہے۔ذہنی صحت کے خیراتی ادارے ’مائینڈ‘ کے لیے ہزاروں ڈالرز جمع کیے ہیں۔

فریج کا بھاری وزن کمر پر اٹھا کر چوٹیاں سر کرنے کا تجربہ بتاتے ہوئے مائیکل نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے انہیں بہت محنت کرنا پڑی، انہوں نے کہا کہ ’چوٹیاں سر کرنے کے دوران موسلادھار بارشیں ہوئیں، چوٹی پر چڑھنے کے دوران 30 سے 40 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں، ایسا لگ رہا تھا ہمیں کوئی پیچھے دھکیل رہا ہے‘۔

مزیدخبریں