عدالتوں سےٹیکس ریونیو کی وصولی بارے اہم انکشافات سامنے آگئے 

عدالتوں سےٹیکس ریونیو کی وصولی بارے اہم انکشافات سامنے آگئے 
کیپشن: Important revelations about the collection of tax revenue from the courts have come to light

ایک نیوز:ملک بھر کی عدالتوں میں اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مشکلات کی بنا پر سپریم کورٹ کی ٹیکس مقدمات کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آگئیں ۔
ایک نیوز:ملک بھر کی عدالتوں میں اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مشکلات کی بنا پر سپریم کورٹ کی ٹیکس مقدمات کے حل کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات منظر عام پر آگئیں ۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے ایک اجلاس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں1لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔
سپریم کورٹ میں تقریبا 6 ہزار ریونیو کے مقدمات زیر التوا ہیں،اجلاس میں انکشاف ہوا کہ تقریبا دو ہزار کیسز مختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں حکم امتناع جاری کیے جا چکے ہیں، سپریم کورٹ میں ایک اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایف بی آر اور دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جا سکے، سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل قائم کیا جائے۔