وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں کل اہم ملاقات ہو گی

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں کل اہم ملاقات ہو گی
کیپشن: Prime Minister Shahbaz Sharif and Bilawal Bhutto will have an important meeting tomorrow

 ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی۔
 کل وزیراعظم شہباز ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس بلایا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔
بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے،اعلی سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے، بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔