چیئر مین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹرکی ملاقات،پرفارمنس بارے گفتگو

چیئر مین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹرکی ملاقات،پرفارمنس،فٹنس ،ٹریننگ بارے گفتگو
کیپشن: Meeting of domestic cricketer with Chairman PCB, discussion about performance, fitness, training

ایک نیوز: چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پرفارمنس، فٹنس اور ٹریننگ بارے تفصیلی بات چیت کی،محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےتمام اکیڈمیز تک ان سٹار کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا۔
محسن نقوی نےکھلاڑیوں کی فٹنس کیلئے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی،محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کیلئے ٹرینرز کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی،آپ کیلئے وسائل کی فراہمی کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔