رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ 

رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ 
کیپشن: Increase in prices of fruits and vegetables during Ramadan

ایک نیوز: رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ٹماٹر 50 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ،پیاز 75 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت آلو 55 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لہسن 600 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ،ادرک 380 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 70 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
بھنڈی 150 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیلا 230 روپےسرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن میں فروخت ،سٹرابری 320 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
کینو 270 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 350 روپے فی درجن میں فروخت امرود 200 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو میں فروخت مرغی شیور 2 کلو تک 450 روپے مقررہیں۔

دوسری جانب   ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی متحرک، گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،  آلو، پیاز، ٹماٹر کی وافر مقدار، اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھے جائیں گے،  گراں فروشی میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ماہ صیام میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول یقینی بنایا جائے۔