ایک نیوز: چیمپئنزٹرافی میں آج انڈیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہونگے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ گز شتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھاجہاں جنوبی افریقہ کو ایڈن مارکرم نے لیڈ کیا جبکہ انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں تھی۔
ساؤتھ افریقا کی طرف سے رسی وین ڈیر ڈوسن72رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن سے 64رنز ،ریان رکیلٹن نے27رنز بنائے اور ٹرسٹن سٹبس بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ نے 180رنز کا ہدف29.1 اووز میں 3کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2اورعادل رشیدنے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
چیمپئنزٹرافی: انڈیا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
Mar 02, 2025 | 13:36 PM