یوکرینی صدر کی ٹرمپ کیساتھ ملاقات میں تلخ کلامی افسوسناک :نیٹوسربراہ

Mar 02, 2025 | 09:08 AM

ایک نیوز: یوکرینی صدر کی ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں تلخ کلامی کو نیٹو نے افسوسناک قرار دیدیا ۔
نیٹو سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کوامن کیلئے امریکا کیساتھ رہنے کی ضرورت ہے،امریکی صدر نے یوکرین کیلئے جو کچھ کیا اس کااحترام کرنا چاہے، یوکرینی صدر کوبتایاکہ یوکرین میں امن کےلیے امریکا کی ضرورت ہوگی۔
 نیٹو سربراہ نے کہا کہ امریکا یوکرین کوپائیدار امن کی طرف لانا چاہتاہے، یوکرینی صدر کوٹرمپ اوراس کی ٹیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے کاراستہ تلاش کرناچاہے، امریکا،یورپ اوریوکرین کوایک ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کوجھاڑ پلادی، زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پر جواکھیل رہے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے اگر میں بیچ میں نا آتاتوآپ کاروس سے کبھی معاہدہ نہ ہوتا،آپ چاہتے ہیں میں پیوٹن کے بار ے میں غلط باتیں کروں،میں پیوٹن یاکسی کے ساتھ منسلک نہیں ہوں، آپ پیوٹن سے نفرت کااظہارکررہے ہیں،میرے لیے اس قسم کی نفر ت کیساتھ معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔

مزیدخبریں