ایک نیوز: برطانوی وزیراعظم سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کئیرسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کےساتھ کھڑے ہیں جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں ، برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا،آپ کی دوستی سے خوش ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے صدر زیلنسکی کولندن میں خوش آمدید کہا،یوکرینی صدر نے برطانوی وزیر اعظم کودورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو یوکرین سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب زیلنسکی کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس نے میر ی ملاقات کوقبول کیا،اس کیلئے بھی شکریہ، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے سٹریٹجک شراکت دار بھی موجودہیں، یوکرین کے دفاع کیلئے برطانیہ اوریوکرین کے درمیان 2.26 ارب پاؤنڈ قرض معاہدہ طےہے۔

کیپشن: We stand with Ukraine: British Prime Minister Keir Stormer