سینیٹ میں سندھ سے جنرل نشستوں پرضمنی انتخاب کا نوٹس جاری 

Mar 02, 2024 | 23:49 PM

 ایک نیوز:الیکشن کمیشن سندھ نے سینیٹ میں سندھ سے جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کا پبلک نوٹس جاری کر دیا ۔

سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئےصوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر مقرر ،امیدوار دو سے تین مارچ تک اپنے کاغذات رٹرننگ آفیسر کو جمع کرائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 9 مارچ کو جاری کی جائے گی۔سینیٹ کی جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہوگا۔ضمنی انتخابات کے لیے سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دے دیا گیا۔

مزیدخبریں