سرخ لائٹ سے بلڈ شوگر کم کا تجربہ

سرخ لائٹ سے بلڈ شوگر کم کا تجربہ
کیپشن: سرخ لائٹ سے بلڈ شوگر کم کا تجربہ

وبی ڈیسک: ماہرین صحت سرخ لائٹس کے ذریعے بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
  ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔اس وقت کینسر سمیت دماغی امراض، ڈپریشن اور بعض آنکھوں کی پیچیدگیوں کے لیے بھی لائٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم پہلی بار ماہرین نے خصوصی سرخ لائٹس کا بلڈ شوگر پر اثر جاننے کے لیے مختصر تحقیق کی۔
طبی جریدے جرنل آف بائیوپھوٹونکس کے مطابق امریکی ماہرین نے 40 سال کی عمر کے 30 افراد کی خدمات حاصل کیں، جنہیں بلڈ شوگر یا ذیابیطس نہیں تھا۔
ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ کو یومیہ کچھ گھنٹوں بعد 15 منٹ تک سرخ لائٹس تھراپی کرنے کا مشورہ دیا گیا جب کہ دوسرے گروپ کو مصنوعی دوا پینے کا کہا گیا۔