ویب ڈیسک:بیلجیئم کے ساحل پر دوسری جنگ عظیم کے دور کے بم کو کامیابی سے دھماکا کر کے اڑا دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک خالی ساحل پر کی گئی، اس موقع پر بیلجیئم کی فوج کے بم ڈسپوزل یونٹ کی ایک ٹیم نے بم کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ بم حال ہی میں بیلجیئم کے ایک ساحل سے ملا تھا جسے آبادی سے دور لے جا کر تباہ کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ بم 220 پونڈ وزنی تھا اور اس پورے آپریشن کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔